احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس
اوکاڑہ(وحید انصاری)ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا رب نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہباز سکھیرا، ایس این اے افضال حسین بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات پر مکمل طور پر عمل درآمد کلیدی اہمیت کا حامل ہے، عوام کی بہتری اور انہیں سہولیات کی فراہمی میں کے ساتھ ساتھ ان کی مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام افسران فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں اور عوام کو شعبہ صحت اور تعلیمی سہولیات کے علاوہ مختلف سیکٹرز میں انقلابی اقدامات جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے اور اس سلسلہ میں عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔#