کرائمز

منشیات فروشوں کے قبضہ سے 02کلو660گرام ہیروئن برآمد

گوجرانوالہ (رانا عبدالغفار خاں ) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ احکامات کے پیش نظرایس پی صدرشاہد نواز وڑائچ کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی کامونکی سب انسپکٹر لقمان ایوب بٹ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی مخبر خاص کی اطلاع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دوکس ملزمان جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر چار کس ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔منشیات فروشوں میں ملزم سلیم کے قبضہ سے ایک کلو تین سوچالیس گرام ہیروئن اورملزم عاشق کے قبضہ سے ایک کلو تین سوبیس گرام ہیروئن برآمد کرلی جبکہ ملزمان عامر،عدنان علی ،عمراورعبدالرحمٰن سے تیس تیس بور پسٹل اورگولیا ں برآمد کرلی ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔سی پی اونے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرایس ایچ اوتھانہ سٹی کامونکی سب انسپکٹر لقمان ایوب بٹ اورانکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو شاباش دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button