راولپنڈی، شہر بھر سے234 پیشہ ور بھکاری گرفتار
راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) راولپنڈی پولیس نے 18 روز کے دوران شہر بھر سی234 پیشہ ور بھکاری گرفتارکرلئے،گرفتاربھکاریوں میں113 مرد،112 خواتین اور9 خواجہ سرا شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے کریک ڈاؤن جاری کرتے ہوئے 18 روز کے دوران شہر بھر سی234 پیشہ ور بھکاری گرفتارکرلئے،گرفتاربھکاریوں میں 113 مرد،112 خواتین اور 09 خواجہ سرا شامل ہیں۔سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے مطابق پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ، مصروف سڑکوں اور شاہراؤں پر گداگری کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پیشہ ور گداگر مصروف شاہراؤں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور شہریوں کے لئے زحمت کا باعث بنتے ہیں، پیشہ ور گدا گروں میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔