نارووال: 2کلوچرس،35لیٹر شراب،03پسٹل برآمد
نارووال ( حاجی غلام عباس سے) ڈی پی او نارووال کی سربراہی میں نارووال پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ظفروال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ظفروال نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 02منشیات فروشوں خالد کے قبضہ سے 01کلو720گرام چرس اور سلامت علی کے قبضہ سے 20لیٹر شراب معہ چالو بھٹی برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ لیسر کلاں نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 02منشیات فروشوں جواد کے قبضہ سے 540گرام چرس جبکہ منشیات فروش امجد کے قبضہ سے 05لیٹر شراب برآمدکرلی ڈی ایس پی شکرگڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چک امرو نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں ناجائز اسلحہ ہولڈر سمیر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمدکرلیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی شکرگڑھ نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں ناجائز اسلحہ ہولڈر فاروق کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمدکرلیا۔ؑ ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بدوملہی نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں ناجائز اسلحہ ہولڈر بوٹا کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمدکرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروش بوٹا کو گرفتار کرکے 05لیٹر شراب برآمدکرلی۔ایس ایچ او تھانہ رعیہ خاص نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں منشیات فروش راشد محمود کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 05لیٹر شراب برآمدکرلی۔تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کرد یا۔ڈی پی او نارووال نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع نارووال سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا میرا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل میں نارووال پولیس کے تمام آفیسران وملازما ن ہمہ تن کوشاں ہیں۔