کرائمز

غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات ، ملزم گرفتار

اوکاڑہ (وحیدانصاری )اوکاڑہ غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات دونوں مقتولین خالہ اور بھتیجی ہیں. مرکزی ملزم گرفتار. بتایا گیا ہے کہ 27/28 سالہ سدرہ بی بی دختر اظہر اور 28/29 سالہ شمائلہ بی بی دختر مولا بخش جو کہ موضع کھرل کلاں میں اپنے گھر موجود تھیں جو آپس کے رشتہ میں خالہ بھتیجی تھیں. شمائلہ کا بھائی محمد احمد بوٹا ایک نامعلوم کے ہمراہ گھر آیا ملزمان نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر دونوں خالہ بھتیجی پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کر دیا ملزم محمد احمد بوٹا کو مقتولین کے کردار پر شبہ تھا ملزمان قتل کی واردات کے بعد فرار ہوگئے. واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کرتے ہوے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ڈیڈ باڈیز کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا .اور ابتدائی تفشیش شروع کردی ہے. بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.پولیس بے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے. دوہرے قتل کی واردات کے اصل حقائق بعد از تفشیش اور پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر سامنے آئینگے. #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button