کرائمز

سبزی منڈی سے عام مارکیٹ تک سپلائی چین کی کڑی مانیٹرننگ

شجاع آباد (اظہر تاج قریشی)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مہنگائی مافیا اور گراں فروشی کی روک تھام کے لیے سبزی منڈی سے عام مارکیٹ تک سپلائی چین کی کڑی مانیٹرننگ کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سبزی منڈی میں اشیاء خوردونوش کی نیلامی کا جائزہ لیتے ہوئے کیااسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاجر برادری اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اشیاء خوردونوش کے ریٹس مقرر کئے جارہے ہیں ان سرکاری ریٹس پر ہرصورت عملدرآمد کرایا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نیلامی کے عمل سے مڈل مین کا کردار مکمل ختم کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button