نورنگ شاہ میں پُراثر مجلسِ ترحیم و ختم قل خوانی کا انعقاد
احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)
دربار عالیہ حضرت مخدوم سید نر نورنگ جہانیاں جہاں گشت بخاری، چک نورنگ شاہ میں سید ہادی حسین شاہ بخاری کی اہلیہ محترمہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے پُراثر مجلسِ ترحیم و ختم قل خوانی کا انعقاد کیا گیا۔
روحانی فضا میں منعقدہ اس تقریب میں معروف عالم دین علامہ سید محمد رضا رضوی سمیت دیگر ذاکرین و علمائے کرام نے مؤثر خطاب کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
تقریب میں سادات برادری، علاقہ بھر کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی و دینی شخصیات، یونین کونسل کے نمائندگان، معروف کاروباری حضرات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے مرحومہ کی دینی و خاندانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا