علاقائی خبریں

کسان بورڈ پاکستان کسانوں کو ان کا حق دلاکر رہے گا: شوکت علی چدھڑ

پتوکی ( عباس انصاری) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری شوکت علی چدھڑ نے حبیب آباد میں پریس کلب حبیب آباد کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ سال2024پاکستان کی تاریخ میں سانحہ گندم کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس میں کروڑوں کاشتکاروں کا معاشی قتل ہی نہیں ہوا بلکہ دنیا بھر میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے کسانوں کی بے توقیری کی اور کسانوں کی تضحیک کرکے ان کی گندم اجناس کو دھتکار دیا حکومتی سطح پر کسانوں کوپہلے گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے کہا گیا جب گندم کی پہلے سے زیادہ رقبے پر کاشت سے بمپر پیداوار ہو گئی تو گندم آٹا اور کمیشن مافیا نے کسانوں کی محنت پر کاری وار کروایا آج گندم اور کسان ثکے ٹوکری ہوگئے ہیں مافیا کے وارے نیارے ہو گئے ملک میں مافیا کسانوں کا استحصال کر رہا ہے وقت آگیا ہے کہ خون چوسنے والوں سے اس ملک کو آزادی دلائی جائے گندم امپورٹ کرنے والوں سے حساب لیں گے کسان بورڈ پاکستان کسانوں کو ان کا حق دلاکر رہے گا وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے جاری سیزن کی گندم خریداری نہ کرکے قومی جرم اور زراعت دشمنی کی ہے جس سے کسان تو برباد ہوا لیکن آئندہ مراحل میں چاول اور گنا کی کاشت بری طرح متاثر ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button