کرائمز
بھائی کی عیادت پر آئے شہری پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) جناح ہسپتال میں بھائی کی عیادت کے لئے آنے والے شہری پر قاتلانہ حملے کامعاملہ، فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹان ڈاکٹر ایاز حسین کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گارڈن ٹائون وسیم اکرم نے کارروائی کرکے ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم نے ذاتی رنجش کی بنا پر جناح ہسپتال کے باہر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کیا تھا، شہری بھائی کی میڈیسن لینے ہسپتال سے باہر گیا تو ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔