کرائمز

جگہ جگہ غیرقانونی لیبارٹریاں قائم، مہنگے ٹیسٹ، لوٹ مار جاری

ننکانہ صاحب(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ضلع بھر میں میں جگہ جگہ قائم غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریوں کو ریگولرائزڈ کرنے اور نا تجربہ کار عملہ پر حکومتی ایکشن ایک چیلنج بن گیا، جبکہ مالکان نے مہنگائی کی صورتحال کو جواز بنا کر مختلف ٹیسٹوں کے ریٹس میں مزید اضافہ کر کے لوٹ مار کر سلسلہ دراز کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نجی ہسپتالوں کے اندر، اطراف اور دیگر مقامات پر قائم اکثر لیبارٹریز قوائد و ضوابط کے مطابق نہیں چلائی جا رہی،ٹیسٹوں کی من مانی فیسوں کے علاوہ غیر تربیت یافتہ لوگوں کے ذریعے اور پتھالوجسٹ کے بغیر یہ کاروبار بدستور جاری ہے ، مبینہ طور پر یہ بھی سنا گیا ہے کہ بعض اوقات ٹیسٹوں کی غلط تشخیص کے ذریعے جہاں انسانی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے وہاں اضافی چارجز کی وصولیاں وطیرہ بن کر رہ گئی ہیں، بازگشت ہے کہ کئی لیبارٹریز کو محکمہ صحت کے کسی نہ کسی آفیسر یا ملازم کی آشیر باد حاصل ہے جس کے باعث اس سلسلہ میں کارروائی ناممکن ہو کر رہ گئی ہے ،جبکہ مریضوں اور لواحقین نے ٹیسٹوں کی فیسوں میں مزید اضافہ اور لوٹ مار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار کو مثر اور ٹھوس اقدامات اٹھا کر ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button