کرائمز

طلاق دینے پر بہنوئی قتل، مجرم کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) لاہور ہائیکورٹ نے طلاق دینے پر بہنوئی کو قتل کرنے کے مقدمے میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرم محمد عارف کی اپیل خارج کردی ،دو رکنی بنچ نے مجرم کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردیا۔جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل سپیشل بنچ نے مجرم کی اپیل پرسماعت کی ، ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل عبدالصمد نے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل کی مخالفت کی اوربتایا کہ تھانہ سلانوالی سرگودھا نے گیارہ اکتوبر دو ہزار انیس کو مقدمہ درج کیا ، پولیس نے محمد وسیم کے قتل کا مقدمہ درج کیا ،مجرم نے اپنی بہن کو طلاق دینے کی رنجش پر اپنے بہنوئی محمد وسیم کو قتل کیا ،پولیس تفتیش ، میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کے مطابق مجرم قصور وار ہے، ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے پولیس تفتیش ،فریقین کے وکلا کے دلائل کے بعد مجرم کو میرٹ پر پھانسی کا حکم سنایا ،وکیل صفائی نیبریت کیلئے دلائل دئیے، لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے،دو رکنی بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نے وجہ عناد اور آلہ قتل کی برآمدگی ثابت نہ ہونے پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button