کرائمز
شہریوں سے لاکھوں روپے، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندر میں الطاف سے 2لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان، ماڈل ٹاؤن میں حسیب سے 2لاکھ 35ہزار نقدی اور موبائل فون، ڈیفنس میں جنید سے 2لاکھ25ہزار نقدی اور موبائل ہزار فون، ریس کورس میں دلاور سے 2لاکھ15ہزار اور موبائل فون، لوہاری میں ساجد سے 2لاکھ نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شمالی چھاؤنی اور نوانکوٹ سے گاڑیاں جبکہ برکی نصیر آباد اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔