مصطفی آباد اور گردونواح میں گیس ری فلنگ کا دھندہ پورے عروج پر
مصطفی آباد/للیانی(حمید قصوری ) مصطفی آباد اور گردونواح میں گیس ری فلنگ کا دھندہ پورے عروج پر،محکمے مکمل طور پر خاموش،گیس ری فلنگ سے کسی بڑے حادثے کے منتظر،شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی اوراس کے گردونواح کے دیہات،دفتوہ،سرہالی،بیدیاں،وڈانہ وغیرہ میں جگہ جگہ پر گیس ری فلنگ کا دھندہ عروج ہر پہنچ چکا ہے ۔کھلی گیس سر عام بیچی جارہی ہے دکانداروں کے پاس کسی قسم کے حفاظتی آلات تک نہیں ہیں ۔اس کے علاوہ دکانداروں نے من مرضی کے ریٹ بھی لگا رکھے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں کھلے عام گیس ری فلنگ کی جارہی ہے حتی کہ کم عمر بچے بھی بغیر حفاظتی اقدامات کے گیس ری فل کرتے نظرآتے ہیں مگر انتظامیہ ان کی طرف سے مکمل طور چشم ہوشی سے کام لے رہی ہے اور سب اچھا کی رپورٹ کے ساتھ کسے بڑے حادثے کی منتظر ہے ۔شہریوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔