محرر اور نائب محرر آنے والے سائلین سے بدتمیزی کرنے لگے
لڈن (گلزاراحمدسے) لڈن پولیس وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب کی عوام دوست پالیسی پر پانی پھیرنے لگی تھانہ لڈن میں تعینات محرر اور نائب محرر آنے والے سائلین سے بدتمیزی کرنے لگے، لڈن کا تاجر محمد کاشف موبائل چوری کی درخواست دینے گیا تو محرر مدثر گجر اور نائب محرر مرتضی نے بدتمیزی کرنا شروع کر دی ہم کوئی تمہارے ملازم ہیں جو تمہارے سامان کی دیکھ بھال کریں چلو جاؤ یہاں سے انجمن تاجران کا لڈن پولیس کےرویہ اور بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاج ۔
تفصیل کے مطابق لڈن کا رہائشی محمد کاشف نے بتایا کہ میں لڈن مین بازار میں حسان گارمنٹس اینڈ جنرل سٹور کے نام پر کاروبار کر رہا ہوں گزشتہ روز دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار علی الصبح میری شاپ پر آئے اور میری دوکان پر سامان دیکھنے لگے اور جاتے ہوئے کاونٹر پر پڑا میرا موبائل اٹھا کر لے گئے جب میں نے دیکھا انکو پکڑنے لگا تو وہ موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے میں نے کاروائی کے لیے تھانہ لڈن میں درخواست دینے گیا تو فرنٹ ڈیسک والوں نے مجھے کہا ذرا انتظار کرو 20 منٹ بعد مجھے بلایا اور کہا درخواست لیکر محرر کے کمریں میں جاو جب میں محرر کے کمرے میں گیا تو وہاں پر موجود محرر مدثر گجر اور نائب محرر مرتضی نے میرے ساتھ بدتمیزی کرنا شروع کر دی اور کہا ہم تمہارے ملازم ہیں جو تمہارے سامان کی حفاظت کریں مجھے برا بھلا کہنا شروع کر دیا اور کہا چلے جاؤ یہاں سے میں پھر وآپس فرنٹ ڈیسک پر آیا اور کہا وہ میرے ساتھ بدتمیزی کر رہے ہیں فرنٹ ڈیسک والے نے پھر مجھ سے درخواست لی اور کہا کہ اب جاؤ جنرل سٹور ایسوسی ایشن کے صدر وقار احمد نے کہا کہ لڈن میں آئے روز وارداتیں ہو رہی ہیں جسکو پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام ہے اگر کوئی غریب تھانہ میں آ بھی جائے تو یہاں پر بیٹھے محرر مدثر گجر اور نائب محرر مرتضی اور فرنٹ ڈیسک کے اہلکار بھی انکو بے عزت کرنے لگ جاتے ہیں یہ پہلا واقع نہیں اس سے پہلے بھی کئی بار ایسا ہو چکا ہے انجمن تاجران لڈن کے عہدیداران نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب،وزیر اعلی پنجاب،آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری ایکشن لے جو پولیس عوام دوست پالیسی کو خراب کر رہے ہیں جب اس بارے ایس ایچ او تھانہ لڈن سے رابطہ کیا تو انہوں نے فون اٹنڈ نہیں کیا۔