کرائمز

77 ایف ائی ار ،850 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ڈی ٹی او جاوید اقبال

نارووال(حاجی غلام عباس )ٹریفک پولیس نارووال نے ماہ جون کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی۔ڈی ٹی او نارووال جاوید اقبال کی زیر قیادت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی گئی۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق ماہ جون ٹریفک پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 77 ایف ائی ار دی گئیں۔850 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ڈی ٹی او جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور سڑکوں پر محفوظ ماحول فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔والدین سے بھی اپیل ہے ۔کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل نہ دے اور قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔شہری حلقوں اور سماجی تنظیموں نے ٹریفک پولیس کی اس موثر کاروائی اور اگاہی مہم کو سراہتے ہوئے اسے شہریوں کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ٹریفک پولیس مزید کاروائیاں اور بھی کریک ڈاؤن ائندہ جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button