5 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 2 بچیاں زخمی، ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی
اوکاڑہ(وحید انصاری )اوکاڑہ کےنواح میں بارش کی وجہ سے بانسوں سے بنی چھت گر گئی، 5 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 2 بچیاں زخمی، ریسکیو ٹیموں نے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا .مرنے والی بچی سپارہ پڑھ رہی تھی ریسکیو زرائع کے مطابق بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی ریاض احمد میں بانسوں سے بنی چھت گر گئی۔ چھت تیز بارش کے باعث گری۔ کمرے میں سپارہ پڑھتی ایک 5 سالہ بچی دعا فاطمہ جاں بحق جبکہ 2 بچیاں 6 سالہ ارم اور 7 سالہ مہوش شدید زخمی ہو گئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے بچیوں کو ملبے سے نکالا۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ نعش کو بھی ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔#