کرائمز

لاہور روڈ کی تعمیر میں تاخیر، شہریوں اور تاجروں کی مشکلات میں اضافہ

پنڈی بھٹیاں (تحصیل رپورٹر): لاہور روڈ کی توڑ پھوڑ کو سات ماہ گزر جانے کے باوجود اس کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی، جس سے شہریوں اور مقامی تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ روڈ کی تعمیر کے لیے ٹھیکہ مکمل ہونے کے بعد انتظامیہ اور ٹھیکیدار نے فنڈز کی کمی کا واویلا شروع کر دیا تھا۔ شہریوں کے شدید احتجاج کے بعد پانچ ماہ گزرنے پر فنڈز جاری ہوئے، لیکن دو ماہ میں صرف ایک کلومیٹر روڈ کی تعمیر ہو سکی۔ ٹھیکیدار نے روڈ کا ایک حصہ بنانے کے بعد بیس دن تک کام روک دیا، اور اب جب دوبارہ کام شروع کیا گیا تو انتہائی سست روی اور حالیہ بارشوں نے روڈ کو مزید خراب کر دیا، جس سے ٹریفک اور راہگیروں کے لیے گزرنا محال ہو گیا ہے۔ مقامی تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے، جبکہ شہری روزمرہ زندگی میں شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، اور ٹھیکیدار کی غیر ذمہ داری کے خلاف کوئی پوچھ گچھ کرنے والا نظر نہیں آتا۔ محرم الحرام کا عشرہ شروع ہوچکا چونکہ لاہور روڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہاں سے مین جلوس گزارتے ہیں جس سے شہری مزید پریشان ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سے پرزور اپیل کی ہے کہ لاہور روڈ کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرایا جائے تاکہ عوام اس عذاب سے نجات پا سکیں اور محرم کے جلوسوں کے لیے راستہ بھی کلیئر ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button