کرائمز

ٹنڈوجام طوفانی بارش سے مدرسے کی چھت گر گئی، دو بچے جاں بحق

ٹنڈوجام(رپورٹ/ محمدشریف) ٹنڈوجام طوفانی بارش سے مدرسے کی چھت گر گئی، دو بچے جاں بحق ہوگئے 12 بچے زخمی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام مظفرآباد کالونی میں طوفانی ہواؤں کے باعث صدیق اکبر مدرسہ کی چھت دھماکے سے گر گئی حادثے کے باعث مدرسے میں زیر تعلیم 30 طلبہ چھت کے ملبے تلے دب گئے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے پہنچ کر زخمی بچوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا ٹنڈوجام دو بچے جاں بحق ہو گئے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے جبکہ زخمیوں کو حیدرآباد اسپتال منتقل کردیا گیا ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق حادثے میں جاں بحق بچوں کے نام زین ولد راشد سلطان عمر سات سال وحید پٹھان ولد رحمت عمر اٹھ سال بتائی جا رہی ہے، جبکہ زخمیوں میں شامل حسن ول داؤد عمر 10 سال،محمد زید ولد زاہد علی عمر 13 سال، محمد عمر ولد کاشف عمر نو سال سیف اللہ ولد فیض عمر اٹھ سال آیان ولد عامر عمر اٹھ سال نصیب اللہ ولد عالم عمر 13 سال عمر ولد نبی گل عمر 10 سال محمد اللہ ولد رحمت عمر 12 سال، جھانگیر ولد سکی خان عمر 10 سال محمد وصی ولد محمد ولی عمر 13 سال بلال ولد محمد نزیز عمر 13 سال شامل ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button