حاجی محمدنعیم صفدر انصاری کی ماشاء اللہ اسٹیٹ اینڈ ڈویلپرز کے دفتر آمد
قصور( حاجی عبدالرشید سے ) ممبرصوبائی اسمبلی /چیئرمین وزیراعلیٰ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی محمدنعیم صفدر انصاری کی ماشاء اللہ اسٹیٹ اینڈ ڈویلپرز کے دفتر آمد۔ چیف اسٹیٹ ایڈوائزر /صدر پریس کلب تھہ شیخم حاجی محمدصدیق خاں اور رانا سلیم خاں نے ایم اپی اے کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمدنعیم صفدر انصاری نے کہاکہ مریم نوازشریف قصور سمیت صوبہ بھر کی تعمیر وترقی کے لیے بھرپور کوشاں ہیں۔ اس دفعہ عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کے تاریخی انتظامات کو یقینی بنایا گیا جس کا شہریوں نے اپنے مثبت تاثرات کے ذریعے بھرپور اظہار کیا جس سے وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام کی بہتری، فلاح وبہبود اور انہیں صحت مند ماحول فراہم کرنے کی پالیسیاں واضح ہوئی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام بالخصوص یوم عاشورہ پر سکیورٹی، صفائی ستھرائی ودیگر انتظامات کی کڑی نگرانی کی گئی۔ انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ منتخب نمائندگان اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران بھی فیلڈ میں متحرک رہے اور تمام تر انتظامات کو مانیٹر کیاگیابلکہ اس دفعہ ڈی پی اوآفس اور ڈی سی آفس میں دو کنٹرول روم قائم کیے گئے تاکہ ضلع سمیت شہر بھر کے مرکزی جلوسوں کی بہترین نگرانی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ممبر صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کسان بھائیوں کے لیے تاریخی پیکجز کا اعلان کرتے ہوئے گذشتہ دنوں قصور سمیت صوبہ بھر کے کسانوں میں فری ٹریکٹرز تقسیم کیے جبکہ لائیو سٹاک کے پیرا ویٹرنری سٹاف میں بھی موٹرسائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ضلع بھر کے پیرا ویٹرنری سٹاف میں 189موٹرسائیکلیں تقسیم کی گئیں۔ اُن کا مزید کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف صوبہ بھر کی عوام کی بہتری، فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہیں۔ ان کے دورِ حکومت میں انقلابی اقدامات کیے گئے جس پر گذشتہ حکومتوں نے طفل تسلیوں اور کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہ کیا تھا۔