کرائمز

فول پروف سیکیورٹی انتظامات،175 پولیس اہلکار اور پاک فوج تعینات

پنڈی بھٹیاں(تحصیل رپورٹر) یومِ عاشور پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے 175 پولیس اہلکار اور پاک فوج تعینات کی گئی۔ دس محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ڈی ایس پی کے مطابق، شہر بھر میں 175 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جب کہ پاک فوج کے تقریباً 40 اہلکار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 50 کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے اس کے علاوہ، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کا عملہ بھی موجود رہا ڈی ایس پی نے بتایا کہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تاریں لگا کر مکمل طور پر بند کیا گیا۔ دو مرکزی جلوس نکالے گئے پہلا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصرِ بتول محلہ چوک سراجاں سے برآمد ہوا، جبکہ دوسرا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصرِ آل عمران محلہ مردان شاہ سے برآمد ہوا دونوں مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے گول چوک میں اختتام پذیر ہوئے انتظامیہ نے یومِ عاشور پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے تاکہ عزادارانِ امام حسینؑ مذہبی رسومات کو پرسکون ماحول میں ادا کر سکیں۔ ضلع حافظ آباد امن کا گہوارہ ہے اور انتظامیہ کے ہر ادارے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، سٹی پریس کلب اور شیعہ کمیونٹی کی جانب سے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button