کرائمز

تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، دو بھائی جاں بحق، بہن شدید زخمی

میاں چنوں (اشعر نعمان سے )محسن وال روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، تلمبہ کے رہائشی تین بہن بھائی حادثے کا شکارتفصیلات کے مطابق تلمبہ سے ملتان جاتے ہوئے تیز رفتار کار محسن وال روڈ پر درخت سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں دو بھائی، ڈاکٹر محمد شاہ اور سی ایس ایس کے طالبعلم جعفر شاہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی بہن شدید زخمی ہو گئی،ریسکیو 1122 نے لاشوں اور زخمی خاتون کو فوری طور پر تلمبہ رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا،حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

آندھی سے بجلی کا کھمبا گر گیا، بستی اسلام آباد کے مکین بجلی سے محروم
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں علاقہ
پکاموڑ کے قریب واقع بستی اسلام آباد میں شدید آندھی کے باعث واپڈا کا بجلی کا کھمبا گر گیا،
واپڈا حکام نے فوری حفاظتی اقدامات کے تحت گرنے والے کھمبے سے بجلی کا کنکشن کاٹ کر دیگر علاقوں میں بجلی بحال کر دی،
تاہم متاثرہ مقام پر بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے، جس کے باعث مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں،
اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا فوری طور پر نیا کھمبا لگا کر بجلی کی فراہمی بحال کرے تاکہ روزمرہ کے معمولات متاثر نہ ہوں۔
فوٹو ہمراہ

میاں چنوں ( اشعر نعمان سے )
ڈی پی ایس اسکول کے 8 اساتذہ آن لائن فراڈ کا شکار، بینک اکاؤنٹس سے 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد رقم غائب
تفصیلات کے مطابق
میاں چنوں میں آن لائن اسکیمنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا،
ڈی پی ایس اسکول کے آٹھ اساتذہ کے بینک آف پنجاب توکل برانچ میں موجود تنخواہوں کی رقم مبینہ طور پر فراڈ کے ذریعے نکال لی گئی،
متاثرہ اساتذہ جب رقم نکلوانے بینک پہنچے تو معلوم ہوا کہ ان کے اکاؤنٹس سے رقم غائب ہو چکی ہے،
متاثرین کے مطابق نکالی گئی رقوم درج ذیل ہیں:
نبیلہ رفیق: 45,000 روپے
عبیدہ عمران: 28,000 روپے
ثناء مقبول: 27,000 روپے
نرگس مختار: 19,700 روپے
سازی انور: 21,000 روپے
انیلہ رفیق: 36,000 روپے
وقار عابد: 29,378 روپے
اعجاز جاوید: 19,700 روپے
اساتذہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے نقصان کی تلافی کی جائے اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button