ڈسکہ :10محرم الحرام کو شبیہہ ذوالجناح کا جلوس برآمد
ڈسکہ(عشرت انصاری)دنیا بھر کی طرح ڈسکہ میں بھی یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، گا10محرم الحرام کو شبیہہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوس، ،جلوس کے اختتام پر شام غریبا ں برپا کی گئی، ،10محرم الحرا م کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سادات گردیزی سے شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس برآمد ہوا جلوس سے قبل امام بارگاہ حسینہ میں مجلس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں عزاداران کی بڑی تعدامیں شرکت کی ذاکرین شان اہلیبت او شہادر امام حسین و ان کے رفقاء پر روشنی ڈالی گئی جس کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا فوارہ چوک پہنچا، عزاداران نے گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ میں نما ز ظہرین ادا کی ، محلہ اسلام پورہ اور امام بارگاہ در اما م حسین پسرور روڈ ، سے آنے والے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوئے، فوارہ چوک میں مجلس عزاء ہوئی جس میں ذاکرین فلسفہ شہادت امام حسین پیش کی بعد میں ذدالجناح علم کو لایا گیا جسے دیکھتے ہی عزاداران زنجیر زنی اور سینہ کوبی شروع کردی،مرکزی جلوس میں شہبیہ جھولا علی اصغر و علم اور دیگر زیارات جلوس کے ساتھ ساتھ چلتی رہیں، بعد ازاں جلوس مین بازار ،صوبیدار بازار سمبڑیال روڈ سے ہو تا ہوا کچہری چوک پہنچا، جہاں سے دیگر امام بارگاہوں آئے جلوس واپس چلے گئیے اور مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سادات گردیزی ڈسکہ کلاں میں پہنچ کراختتام پزیر ہوا،
جس کے بعد شام غریبا بر پاء کی گئی،
۔جلوس کے راستو پر پولیس اہلکار کی سخت سیکیورٹی تھی ،جلوس کی قیادت ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ خالدمحمود ،ایس ایچ او سٹی عامرعلی سندھو،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی ،بلدیہ کے کمیٹی آفیسر شہزاد الفت، فہد بٹ چوہدری محمد یوسف، منور علی و دیگر بھی جلوس کے ساتھ محکمہ واپڈا ،محکمہ صحت، عملہ ،مختلف این جی اوز وصحافی برادری ، مرکزی انجمن تاجران، کے لوگ بھی جلاس کے ساتھ ساتھ تھے،