سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کی نااہلی ، گلیاں بازار قبرستان پانی سے بھر گئے
شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے)شکرگڑھ میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد جہاں موسم خوشگوار ہو گیا، وہیں شہریوں کے لیے کئی مشکلات بھی کھڑی ہوگئیں، ویسٹ منیجمنٹ سیالکوٹ کے اہلکار نکاسی آب کے سلسلہ میں مکمل طور ہر ناکام دیکھائی دیے ۔بارش کے باعث شکرگڑھ شہر کے نشیبی علاقے مکمل طور پر زیرِ آب آ گئے۔ گلیاں، بازار، دکانیں، گھروں کے صحن اور یہاں تک کہ مقامی قبرستانوں میں بھی پانی بھر گیا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دقت کا سامنا کرنا پڑا۔مین علاقے بائی پاس انتوالی کے قریب زیر تعمیر نالے زمین بوس ہوگئے ہیں مقامی رہائشیوں نے شکایت کی کہ معمولی بارش کے بعد بھی نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو جاتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس بار بھی خاموش تماشائی بنے رہے، اور پانی نکالنے کے لیے کوئی ہنگامی اقدامات نہیں کیے گئے۔،شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں کے موسم سے پہلے نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ ہر بار معمولی بارش شہریوں کے لیے عذاب نہ بنے۔