کرائمز
ماموں کانجن،40سالہ شخص نے درخت کیساتھ پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی
ماموں کانجن(زاہد مانگٹ ) ماموں کانجن،40سالہ شخص نے درخت کیساتھ پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی،مقامی پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ کے علاقہ چاہ سگھر والا میں 40سالہ شخص واجد علی ولد ہمائیوں قوم درسانہ نے نامعلوم وجوہات پر درخت کیساتھ رسہ باندھ کر خودکشی کر لی ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا زہنی توازن درست نہ تھا مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی