علاقائی خبریں

دھی رانی پروگرام میں سول ڈیفنس کی مثالی سکیورٹی ڈیوٹی

شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے)محکمہ سول ڈیفنس نارووال کی خصوصی ٹیم نے نارووال پبلک سکول میں منعقدہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی (اجتماعی شادیاں) پروگرام کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات کر کے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ بم ڈسپوزل کمانڈر رونق علی، محمد شریف باجوہ، محمد شبیر اور میڈم یاسمین طاہرہ سمیت دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے 101 اجتماعی شادیوں میں شریک مہمانوں کی مؤثر سکیورٹی چیکنگ، سامان کی مکمل اسکیننگ اور پنڈال کی جامع کلین سویپنگ انجام دی۔ پروگرام کے دوران خواتین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سول ڈیفنس کی خواتین اہلکاروں پر مشتمل دستے نے دلہا دلہن کے ہمراہ آنے والی خواتین کی مکمل جامہ تلاشی بھی لی، جس سے تقریب کو پُرامن اور محفوظ ماحول میسر آیا۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے سی ڈی او نارووال فرحانہ عزیز کی زیرِ نگرانی تمام عملے کی خدمات کی تعریف کی اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سی ڈی او نارووال فرحانہ عزیز نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے حوصلہ افزائی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button