کرائمز
کم عمر ڈرائیورز موت بانٹنے لگے، 13 سالہ بچے ٹرک چلانے لگے
نارنگ منڈی (نامہ نگار)کم عمر ڈرائیورز موت بانٹنے لگے 13 سالہ بچے ٹرک چلانے لگے رکشے چلانے والوں کی بھرمار مسافروں کی زندگیاں خطرے میں تفصیل کے مطابق شہر اور گردونواح میں کم عمر ڈرائیورز ٹرک اور رکشوں سمیت موٹرسائیکلیں اور دیگر گاڑیاں چلارہے ہیں جو بڑے حادثات کاباعث بن رہے ہیں وہ ناصرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کیلئے بھی خطرے کی علامت ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مرکزی شاہراہوں پر بھی 13,14 سال کے بچے ٹرک چلارہے ہیں کم عمر رکشہ ڈرائیورز مسافروں کو لے جارہے ہیں جو اکثرحادثات کا باعث بن کر دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔