دوران ڈکیتی ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے انجام کو پہنچ گیا
نارنگ منڈی (نامہ نگار)سی سی ڈی سرکل مریدکے کامبینہ پولیس مقابلہ دوران ڈکیتی ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے انجام کو پہنچ گیاتفصیل کے مطابق شاہدرہ کالاخطائی روڈ پر کالاخطائی کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا نارنگ پولیس اورسی سی ڈی سرکل مریدکے پولیس تھانہ نارنگ کو مطلوب اشتہاری ملزم اسد کی گرفتاری کیلئے سب انسپکٹر نواز بھٹی کی سربراہی میں پولیس ٹیم جارہی تھی کہ کالاخطائی ایکسچینج کے قریب ڈاکو لوٹ مارکررہے تھے جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر مبینہ فائرنگ کردی ڈاکوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہوگئے پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوں کے تعاقب کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں تاحال ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی