کرائمز
لاہور : 16 گھنٹوں میں 4 منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد
لاہور / قلعہ گجر سنگھ (آئی این پی )قلعہ گجر سنگھ پولیس کی بھرپور کارروائی — صرف 16 گھنٹوں میں 4 منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد,تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب اور برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے محض 16 گھنٹوں میں 4 منشیات فروش گرفتار کر لیے۔,کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلو 320 گرام آئس برآمد کی گئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔,قلعہ گجر سنگھ پولیس کی مؤثر حکمت عملی اور فوری ردعمل کو شہری حلقوں میں سراہا جا رہا ہے