کرائمز

افغانستان ، ٹریفک حادثے میں دلہا، دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق

کابل (آئی این پی )افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں ٹریفک حادثے میں دلہا، دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ چینی میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگار نے حادثے کی وجہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ حادثہ ضلع کشم میں اس وقت پیش آیا جب دلہا اور دلہن اپنے گھر جا رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں دلہا، دلہن سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button