کرائمز

حنا ربانی کھر کا پی اے بن کر پولیس کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

چوک سرورشہید (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا پی اے بن کر پولیس کو بلیک میل کرنے والا گرفتار، مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق چک نمبر 535/TDA کارہائشی شاہد اقبال ولد اللہ بخش قوم جٹ جھورڑ کو پولیس تھانہ سرورشہید نے اس وقت گرفتار کرلیا جب اس نے تھانہ میں جا کر سب انسپکٹر محمد اسلم کو دھمکی دی کہ تم نے موٹر سائیکل کو 550 ض ف میں کیوں بند کیا۔ تمہیں پتہ نہیں کہ میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا سیکریٹری ہوں۔اور یہ بھی دھمکی دی کہ میں حنا ربانی کھر کو کہہ کرتمہارا بندوبست کرتاہوں سب انسپکٹر محمد اسلم نے بتلایا کہ اسکے بارے پتہ جوئی اور چھان بین کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ ہر سرکاری دفتر میں جاکر چھوٹے اہلکاروں کو بلیک میل کرتاہے اور اکثر وبیشتر سرکاری دفاتر میں جا کر اپنا تعارف سیکریٹری حنا ربانی کھر کرواتا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر450/25 بجرم 419,420,186 ت پ درج کرے اسے پابند سلاسل کردیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button