کرائمز

کمسن بچہ سے بدفعلی کا ملزم ایک گھنٹہ میں گرفتار

چوک سرور شہید( ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوک سرور شہید تھانہ صدر پولیس کا 15 کال پر بروقت ریسپانس، کمسن بچہ سے بدفعلی کا ملزم ایک گھنٹہ میں گرفتار تفصیل کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت کی روشنی میں ریسکیو 15 کی کالز پر فوری ریسپانس دینے کی بدولت ایس ایچ او صدر سرور شہید عرفان فیض انچارج جینڈر کرائم سب انسپکٹر راشد منظور نے شہری منیر احمد کی طرف سے 15 کال کے ذریعہ وقوعہ کی بابت اطلاع دی کہ اسکے کمسن بچہ کیساتھ بدفعلی کا وقوعہ ہوا ہے جس پر ایس ایچ او صدر نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ایک گھنٹہ کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف سنگین دفعہ کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا گیا ہے۔ عدالت سے ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائیگی،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button