کرائمز

میاں چنوں :کام کرتے ہوئے نوجوان کنویں میں گر گیا،

میاں چنوں( تحصیل رپورٹر) نواحی علاقے میں کام کرتے ہوئے نوجوان کنویں میں گر گیا، ریسکیو 1122 نے بروقت آپریشن کرکے متاثرہ شخص کو نکال کر سول ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے 13 ایٹ آر میں کام کرتے ہوئے 16 سالہ نوجوان کنویں میں گر گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ٹیم نے بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے نوجوان کو کنویں سے نکال لیا، ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا۔ متاثرہ نوجوان کی شناخت مدثر ولد افتخار کے نام سے ہوئی ، شفٹ انچارج ظہیر انجم نے تمام آپریشن کی نگرانی کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button