کرائمز

بے گناہ شہری قمر زمان کی شناخت پر سنگین مقدمات

میاں چنوں (اشعر نعمان چوہدری )پولیس غفلت یا سازش؟ بے گناہ شہری قمر زمان کی شناخت پر سنگین مقدمات، زندگی خطرے میں ڈال دی گئی،پنجاب پولیس کی مبینہ غفلت یا کسی گہری سازش کا شکار ایک بے گناہ شہری قمر زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنسنی خیز انکشافات کر دیئے، قمر زمان کا کہنا ہے کہ اس کی شناخت پر ایک خطرناک مجرم قمر عرف "قمری لوہڑی” کا ریکارڈ ڈال دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ نہ صرف معاشرتی مسائل کا شکار ہے بلکہ ہر لمحہ گرفتاری کے خطرے سے دوچار ہے،
قمر زمان کے مطابق اس کے شناختی کارڈ پر قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلے جیسے سنگین مقدمات کا اندراج کر دیا گیا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ کبھی تھانے کے قریب بھی نہیں گیا، قمر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ذاتی مفادات اور مالی فائدے کی خاطر اصل مجرم قمر عرف قمری لوہڑی کا ریکارڈ اس کے نام پر چڑھا دیا،
اس معاملے پر ملتان ہائی کورٹ کی جانب سے سخت احکامات جاری کیے گئے، جس میں آر پی او ملتان، آر پی او ساہیوال، ڈی آئی جی آئی ٹی اور متعلقہ ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی کہ قمر زمان کا ریکارڈ درست کیا جائے، عدالت کے احکامات پر ایک دن کے لیے ریکارڈ درست کیا گیا، مگر چند ہی دن بعد دوبارہ اسے مجرم قرار دے دیا گیا،
قمر زمان نے پریس کانفرنس کے دوران عدالت کے احکامات، شناختی کارڈ کی نقول، اور پولیس ریکارڈ کی تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کیں،ان کا کہنا ہے کہ اب وہ کسی بھی مقام پر روکا جا سکتا ہے، ہر ناکے پر اس کی جان خطرے میں ہے، اور وہ مکمل طور پر محصور ہو کر رہ گیا ہے،
قمر زمان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اسے فوری تحفظ فراہم کیا جائے اور ان اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جنہوں نے اس کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے،
سوال یہ ہے کہ کیا پنجاب پولیس اپنے ریکارڈ اور نظام کو درست کرے گی؟ یا قمر زمان کی فریاد ایک اور فائل میں دفن ہو جائے گی؟ یہ ایک ایسا مقدمہ ہے جو ہمارے عدالتی، پولیس اور شناختی نظام پر سوالیہ نشان چھوڑ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button