کرائمز
دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد
لاہور / شاہدرہ (آئی این پی )شاہدرہ چوکی سگیاں پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ،ملزمان راولپنڈی اور لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے ،دوران واردات ملزمان اسلحہ کا استعمال کرتے ،ملزمان موٹر سائیکل لاک کو کھولنے کی بھی مہارت رکھتے،گرفتار ملزمان میں عبداللہ اور عاقب شامل مقدمات درج تفتیش جاری،،چوکی سگیاں پولیس کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش،ایس پی سٹی بلال احمد ،سٹریٹ کریمنلز کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ایس پی سٹی بلال احمد