کرائمز

طالبات کا کام متاثر کن،سوچ جدت کا مظہر ہے،‘رضی احمد

لاہور (آئی این پی)چیئرمین الحمراءرضی احمد میں اللہ بخش آرٹ گیلری میں جاری لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات کی تھیسسز ورک کی نمائش کا دورہ کیا،طالبات سے ملے ،انکا کام دیکھا اور اس میں گہری دلچسپی لی،اتنے شاندار کام پرطالبات کو مبارکباد دی اور انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کے اساتذہ نے بہت محنت سے بچوں کو اس درجہ اعلی آرٹ کر تربیت دینے ک لئے تیار کیا ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی عظمی قریشی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءتوقیر حید ر کاظمی نے بھی طالبات کی کامیابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ الحمراءآرٹ گیلری ¾ ایسے ہی باصلاحیت نوجوانوں کے لئے کامیابی کی سیڑھی کا کردار ادا کررہی ہے،یہ نمائش ان بچوں کے لئے عمر بھر یاد گار رہے گی۔نمائش میں اللہ بخش آرٹ گیلری کے چاروں پورشن میں 85طالبات نے اپنے اپنے ٹیکسٹائل ڈیزائن کے منفرد پراجیکٹس پیش کیے جو دیکھنے والوں کے لئے اپنے اندر ندرت و جدت کا امتراج رکھتے ہیں۔ان منصوبو ں میں فیشن ،فرنیچر ،ٹیکسٹائل اسکالپچر ،پرنٹ ڈیزائن و دیگر میڈئم نہایت کری ایٹو سوچ کا مظہر تھے۔واضح رہے طالبات کا کام مارکیٹ ڈیمانڈز کے عین مطابق تھا جسے دیکھنے والی آنکھ پسند کئے بغیر نہ رہ سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button