کرائمز
پنجاب پولیس میں میں ترقیوں کا اگلا مرحلہ اگست میں شروع ہوگا
لاہور( آئی این پی) پنجاب پولیس میں میں ترقیوں کا اگلا مرحلہ اگست میں شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اگست میں مزید 24 ڈی ایس پیز کو ایس پی رینک میں ترقی ملے گی،انسپکٹر رینک کے 45 افسران کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائے گی،سب انسپکٹر رینک کے 450 افسران کو انسپکٹر رینک میں ترقی ملے گی۔پروموشن بورڈ کیلئے پنجاب پولیس نے تمام اداروں سے خفیہ رپورٹس منگوا لی ہیں،پروموشن بورڈ کا رزلٹ بھی اگلے دن جاری کیا جائے گا،پروموشن سے نئی بھرتیوں کی راہ بھی کھلے گی۔