کرائمز
مریم نواز کا شہریوں کو ریسکیو کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت
لاہور( آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنڈدادن خان کے تھانہ چوٹھالہ کے اہلکار حیدر علی کو سیلابی صورتحال میں پھنسے شہریوں کو ریسکیو کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ا ور تعزیت کا اظہا رکیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حیدر علی نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرض کی ادائیگی کے دوران جو قربانی دی وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔حیدر علی جیسے سپوت پنجاب پولیس سمیت ہم سب کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔