چار افراد کو اندھادھند فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا
راولپنڈی، کہوٹہ(عاطف کھٹڑ) پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ بھون روڈ پر قتل کی لرزہ خیز واردات چار افراد کو اندھادھند فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کے مطابق مدثر اقبال سکنہ علیوٹ نے پولیس تھانہ کہوٹہ کو فون پر اطلاع دی کہ نامعلوم افراد نے بھون روڈ پر ان کے گھر کے نزدیک اندھا دھند فائرنگ کر کے میرے بھائی ثمر اقبال سمیت چار افراد کو قتل کر دیا ہے، قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھا نہ کہوٹہ کی ایچ آئی یوٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مقتولین میں ثمر اقبال، جنید گل، متین کیانی اور شعیب شامل ہیں، ابتدائی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔