اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ کا اندرون شہر میں خطرناک عمارتوں کا معائنہ
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ کا اندرون شہر میں خطرناک عمارتوں کا معائنہ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے اندرون شہر کا دورہ کیا اور خستہ حال و خطرناک عمارتوں کا معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ یہ مشاہدہ میں آیا کہ کئی رہائشی و تجارتی عمارتیں انتہائی خراب حالت میں ہیں، جن کے داخلی دروازے اور دیواریں ناقابلِ اعتبار ہو چکی ہیں۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر نوٹس جاری کرنے اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی گئی اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور خطرناک عمارتوں کے مالکان کو پابند کیا جائے گا کہ وہ فوری طور پر مرمت یا انہدام کے اقدامات کریں۔ مزید کہا کہ شہریوں کی سلامتی کے پیشِ نظر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔