کرائمز
لاہور ہائیکورٹ میں 4 ڈویژن ،9 سنگل بنچ کیسز کی سماعت کرینگے
لاہور( آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ میں آج ( پیر) سے شروع ہونے والے نئے ہفتے میں4 ڈویژن بنچزسول اور فوجداری اپیلوں جبکہ9 سنگل بنچ حکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں ،جسٹس فیصل زمان اور جسٹس احسن رضا کاظمی پر مشتمل بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں ،جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بنچ تمام نوعیت کی فوجداری اپیلوں جبکہ جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔موسم گرما کی تعطیلات کے دوران صرف اہم اور فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کی جارہی ہے ۔