کرائمز

بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار آئس برآمد،مقدمہ درج

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)شجاع آباد تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، ایک کلوگرام سے زائد آئس برآمد، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر شجاع آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش حاجی محمد ولد محمد بخش کو گرفتار کر کے ایک کلوگرام سے زائد آئس برآمد کر لی۔ یہ کارروائی ایس ایچ او عبدالصبور کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد عباس اور دیگر ٹیم نے دورانِ گشت پُل کھوراں والی کے قریب انجام دی۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ صدر شجاع آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے تک بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button