کرائمز

کپتان کی حاضر دماغی سے طیارہ حادثے سے بچ گیا‘ قیصر نظامانی

لاہور(آئی این پی)سینئر اداکار قیصر نظامانی نے بتایا ہے کہ لاہور سے کراچی آتے ہوئے حادثے سے بال بال محفوظ رہنے والی پرواز میں وہ بھی سوار تھے۔سینئر اداکار نے انسٹاگرام اور فیس بک پوسٹ میں حادثے سے بچ جانے والے طیارے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔اداکار نے بتایا کہ وہ لاہور سے کراچی آ رہے تھے کہ نجی ایئرلائن ایئربلیو کی پرواز 401 اڑان بھرنے سے کچھ دیر قبل حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی۔قیصر نظامانی کے مطابق اڑان کے لیے تیار پرواز سے پردہ آکر ٹکرایا، جس سے طیارہ لڑ کھڑایا مگر کپتان کی حاضر دماغی سے حادثے سے بچ گیا۔اداکار نے لکھا کہ کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو حادثے سے بچا لیا اور 100سے زائد جانیں بچ گئیں۔قیصر نظامانی کے مطابق حکام نے بتایا کہ طیارہ سے پرندہ ٹکرایا تھا جس وجہ سے مسئلہ پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button