کرائمز
مہر خادم سلیمان عوامی پریس کلب اوچ شریف کا صدر منتخب
چنی گوٹھ (ملک اختر)مہر خادم سلیمان کو عوامی پریس کلب اوچ شریف کا صدر منتخب ہونے پر صحافی برادری کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل پریس کلب اوچ شریف کے صدر کامران ملک اور سینئر نائب صدر ملک اختر رڈنے ان سے ملاقات کی، مالا پہنا کر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر نیشنل پریس کلب اوچ شریف کے صدرکامران ملک اور سینئر نائب صدر ملک اختر رڈ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہر خادم سلیمان کی صحافتی خدمات قابلِ تحسین ہیں اور وہ علاقائی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مہر خادم سلیمان نے صحافی برادری کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافتی ذمہ داریاں دیانتداری سے ادا کرتے رہیں گے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔