کرائمز

افسوسناک حادثہ، ماں اور بیٹا جاں بحق، شوہر شدید زخمی

جلالپور بھٹیاں (فیصل شبیر) پنڈی بھٹیاں ایم فورپر تیز رفتاری کے باعث افسوسناک حادثہ، ماں اور بیٹا جاں بحق، شوہر شدید زخمی تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم-فور پر پنڈی بھٹیاں کے قریب زیرو ٹول پلازہ پرایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث کار موٹروے کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی کار میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد سوار تھےاطلاع ملتے ہی موٹروے ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا گیا اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں ماں اور اس کا کمسن بیٹا جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے جبکہ خاندان کا سربراہ شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے جس کے سر پر گہری چوٹ آئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور تمام متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button