ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کا کھلی کچہری کا انعقاد
لاہور (آئی این پی) شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے مریدکے تھانہ صدر اور سٹی میں کھلی کچہری لگا کر وزیر اعلی مریم نواز اور آئی جی پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق موقع پر سائلین کو انصاف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ڈی پی او کا کہنا تھا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور آئی جی پولیس پنجاب کی ہدائت پر وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں دو گھنٹے عوام کی کھلی کچہری لگاکر مسائل سنتے اور حل کرتے ہیں ہر جمعہ ہرسرکل افسر اپنے سرکل میں مسجد میں کھلی کچہری لگاتا ہے جبکہ ہفتہ میں دو دن کسی نہ کسی تھانہ میں کھلی کچہری لگاتے ہیں جسکا مقصد نہ صرف عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ہے بلکہ ڈائرکٹ عوام سے رابطہ بھی ہے انہوں نے سرکل مریدکے میں بہترین کارکردگی ریکارڈ منشیات اور اشتہاری ڈکیت پکڑنے پرڈی ایس پی غلام مرتضی ڈوگر ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے رانا رضوان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے افضل ڈوگر کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کااعلان کیا