کرائمز

بارش کے باعث خستہ حال گھر کی دیوار گر گئی

پتوکی(شبیر احمد شاہین )سرائے مغل کے نواحی گاؤں کوٹ فضل دین میں بارش کے باعث خستہ حال گھر کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں 7 بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل محنت کش غلام رسول شدید زخمی ہو گیا۔ خوش قسمتی سے بچے محفوظ رہے۔غلام رسول کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پتوکی منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ بارش میں سر چھپانے کی واحد پناہ بھی زمین بوس ہو چکی ہے۔اب غریب خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، بارش کے دوران درختوں کے نیچے پناہ لینے والے اس خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button