تھانہ سٹی کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی )شجاع آباد تھانہ سٹی کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا منشیات گلی محلوں میں گولی ٹافی کی طرح فروخت ہونے لگی جس کی وجہ سے نوجوان نسل کا مستقبل تاریکی میں ڈوبنے لگا المیہ یہ ہے کہ تھانہ سٹی میں عرصہ دراز سے تعینات اہلکار پولیس ریڈ سے پہلے بڑے مگرمچھوں کو اطلاع کردیتے جس کی وجہ سے وہ منشیات فروشی مگرمچھ فرار ہوجاتے ہیں کوئی چھوٹا موٹا نشئی ہاتھ لگ جائے تو اسکو 9c کا پرچہ دے دیا جاتا ہے اگر کوئی بڑا مگرمچھ ہاتھ لگ جائے تو اسکو تھانہ لانے کی زحمت تک گوارہ نہیں کرتے باہروں باہر موٹی رقم کے عوض مک مکا کرکے چھوڑ دیا جاتا ہے عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے لوگوں اور شہریوں نے آر پی او کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر ایس پی صدر شمش الدین خان اور ایس ڈی پی او سرکل ضیاء سے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق
تھانہ سٹی شجاع آباد کی حدود اندرون ریلوے گیٹ اندرون رشید شاہ گیٹ اندرون چوطاقہ گیٹ اندرون ملتان گیٹ خیر پور روڈ بیرون ملتانی گیٹ محلہ تیرت والہ محلہ پٹھان والا ودیگر علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا منشیات فروش مگرمچھ منشیات گولی ٹافی کی طرح فروخت کرنے لگے جبکہ تھانہ سٹی پولیس اکا دکا فرمائشی کاروائیاں کرکے افسران بالا کو سب اچھے کی رپورٹ ارسال کرنے لگے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ سٹی شجاع آباد میں عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں اور افسران کے منشیات فروش مگرمچھوں سے گٹھ جوڑ ہونے کے باعث پولیس ریڈ سے پہلے ہی ان منشیات فروش مگرمچھوں کو پہلے ہی اطلاع کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے منشیات فروش مگرمچھ روپوش ہوجاتے ہیں اگر کوئی نشئی ہاتھ لگ جائے تو اس پر 9c کا پرچہ دے کر افسران بالا کو ماموں بنانے لگے با وثوق ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اصل حقائق اسکے برعکس ہیں جس کی وجہ سے منشیات فروش مگرمچھ بلا خوف وخطر نوجوان نسل کی رگوں میں زہر اتارنے میں مصروف عمل ہیں جس کی وجہ سے نوجوان کا مستقبل تاریکی میں ڈوبنے لگا نوجوان نسل منشیات جیسی لعنت میں لگ کر اپنے گھر کے برتن و قیمتی اشیاء فروخت کرکے اپنا نشہ پورا کرنے لگے نشہ پورا کرنے کے لیے چوری ڈکیتی کی وارداتیں بھی کرنے لگے جس پر عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے لوگوں اور شہریوں نے آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری آر پی او ملتان صادق علی ڈوگر ایس پی صدر شمش الدین خان ڈی ایس پی سرکل ضیاء سے تھانہ سٹی کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کا مستقبل تباہ وبرباد ہونے سے بچایا جاسکے##