ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
نارنگ منڈی(اے،آر،ملک سے)ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق حادثہ رائیونڈ راجہ جنگ روڈ پر پیش آیا، جانبحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ متاثرہ خاندان کا تعلق نارنگ منڈی کے گاؤں ڈیرہ میواں سے ہے. جاں بحق افراد میں 42 سالہ تسلیم، 32 سالہ شبنم، 20 سالہ علی اور 2 سالہ بچی شامل.موٹر سائیکل سوار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، ٹرالر ڈرائیور فرار.20 سالہ علی موٹر سائیکل چلا رہا تھا، سامنے سے آنے والے ٹرالر نے ٹکر ماری.ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا، علاقے میں کہرام مچ گیا.پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے، ورثاء کا شدید احتجاج. اہل علاقہ کا ٹرالر ڈرائیور کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔ خاتون بچے سمیت تین افراد کی نمازِ جنازہ رات نو بجے قصور میں ادا کر کے سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ جبکہ ایک خاتون کی نماز جنازہ ڈیرہ میواں میں رات گیارہ بجے ادا کی گئی، علاقہ میں سوگ کی کیفیت ہے۔