کرائمز

چار روز میں 33986 شہریوں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان جاری

لاھور/ سی ٹی او(عاطف راناNIU* )سی ٹی او لاھور کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو دیا گیا ٹائم مکمل،*سخت کریک ڈاون کے بعد ہیلمٹ کی صورت میں ثمرات ملنے لگے، شہریوں نے ساتھ دیا، سی ٹی او لاھور
سی ٹی او لاھور کے حکم پر چار روز قبل شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا گیا۔
ٹریفک پولیس نے چار روز میں 33986 شہریوں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان جاری کئے۔
لاھور پولیس نے اس کریک ڈاون کا آغاز خود سے کیا اور اب تک 93 پولیس اہلکاروں کو بھی ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا گیا۔ سی ٹی او لاھور
سال رواں میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہریوں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانے کئے جا چکے ہیں۔ سی ٹی او لاھور
چالان کرنے کا مقصد صرف تنبیہ کرنا ھے تاکہ شہریوں میں قانون کی پاسداری کا احساس ھو۔ ڈاکٹر اطہر وحید
جب تک شہر کا آخری موٹر سائیکل سوار بھی ہیلمٹ نہ پہن لے ہمارا ایکشن جاری رھے گا۔ سی ٹی او لاھور
وزیر اعلی پنجاب کے محفوظ پنجاب مشن کو آگے بڑھاتے ھوئے سب موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہنائیں گے۔ سی ٹی او لاھور
ٹریفک پولیس لاھور آگاہی مہمات کے دوران پچھلے سات ماہ سے شہریوں میں مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کر رہی ھے۔ سی ٹی او لاھور
کریک ڈاون کے چار روز بعد واضح تبدیلی دیکھی جا سکتی ھے، شہریوں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے سمجھا اور پیلمٹ پہنا۔ سی ٹی او لاھور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button