کرائمز

صوابی ،پولیس نے قتل ، اقدام قتل میں مطلوب ملزم گرفتارکرلیا

صوابی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )پولیس تھانہ لاہور نے قتل ، اقدام قتل ، پولیس پارٹی پر فائرنگ ،اغوا کاری اور دیگر سنگین مقدمات میں راولپنڈی اور لاہور (صوابی)پولیس کو مطلوب اشتہاری کلاشنکوف سمیت گرفتارکر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے ایس ڈی پی او سرکل لاہور اے ایس پی محمد نعمان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لاہور الطاف خان نے خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اشتہاری ملزم استخار کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا۔یاد رہے کہ ملزم استخار اپنے ساتھیوں ظفر شاہ اور جان عالم ساکنان مانکی کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ، قتل و اقدامِ قتل، کارِ سرکار میں مداخلت کے علاوہ پنجاب پولیس کو اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں بھی مطلوب تھا،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،ڈی پی او صوابی ضیا الدین احمدکا کہنا تھا کہ اشتہاری اور سنگین مقدمات میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے زیادہ دیر تک نہیں بچ سکتے۔ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت چوکس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button